مسکراتا رہے تو عمر بھر ، کوئی کر رہا ہے دعا ایسی
تیرے اشاروں پے ناچے سارا زمانہ ، تجھے ملے وفا ایسی
تجھے دیکھ کے میں جی رہا ہوں ، اسی بہانے کھا پی رہا ہوں
تو زندہ ہزاروں سال رہے ، خدا بھیجے کوئی دو ا ایسی
تو خوش رہے آباد رہے ، تیرا گھر بار سب کچھ شاد رہے
تو تنہا ہو خدا نہ کرے ، خدا نہ کرے تجھ سے کوئی ہو خطا ایسی
تیری ہر خطا خدا معاف کرے ، تیرے دل کو خدا صاف کرے
تھوڑا سا جس بھی درد ہو ، تجھے ملے نہ کوئی سزا ایسی
تیرے دشمن بھی نہ بیمار ہوں ، تیرے رستے میں کبھی نہ خار ہوں
تو سلامت رہے تا قیامت رہے ، تجھے دے خدا شفا ایسی
Comments
Post a Comment