شوہر کا بیوی سے جھگڑا ہو گیا ہے ، اب شوہر کو ڈر ہے کہ بیوی میکے نہ چلی جائے .


بس تم اک کام کرنا.....
 مجھے بتا کر جانا .....
ناشتہ ،لنچ اور ڈنر .....
کیسے بناتے ہیں ....
مجھے سمجھا کر جانا ....
بس تم اک کام کرنا ....
مجھے بتا کر جانا .....

کب اٹھتے ہیں صبح ، الارم کب کا لگاتے ہیں ....
کب ناشتہ بناتے ہیں ،کب آفس کو جاتے ہیں ...
کیسے کرتے ہیں پریس کپڑے ، کب ہوتا ہے میرا نہانا ...
مجھے سمجھا کر جانا ....
بس تم اک کام کرنا ...
مجھے بتا کر جانا ...

کتنے چیرتے ہیں آلو ایک بندے کے لئے ....
کتنی کرتے ہیں بارگیننگ ایک انڈے کے لئے ....
کام آۓ گا میرے اگر،پڑگیا باہر کھانا ....
مجھے سمجھا کر جانا ....
بس تم اک کام کرنا ...
مجھے بتا کر جانا ....

واشنگ مشین کیسے چلاتے ہیں ...
کیسے دھوتے ہیں کپڑے ، کیسے سکھاتے ہیں....
کیسے کرتے ہیں دور چکنائی پتیلے سے ....
کیسے کرتے ہیں آن پنکھا ہاتھ ہوں جب گیلے سے ...
تم ایسا کرنا ان کاموں کی ایک لسٹ بنانا ...
مجھے دکھانا ، پھر مجھے سمجھا کر جانا ...
بس تم اک کام کرنا ...
مجھے بتا کر جانا .....


Image result for my poetry





Comments